اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہان، وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس شریک ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے شامل ہیں۔ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلےسکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہیں جو اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی امور، خطےبالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا…

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم کی بالائی حد 233 اعشاریہ 33 فیصد اضافے سے75 لاکھ سے بڑھاکر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی ہے۔ وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ٹیئر 4 متعارف کرادیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک…